Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف ووکیشنل سمر کیمپ کا آج اختتامی جلسہ،دفتر سیاست میں مقرر ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے

سیاست و ایم ڈی ایف ووکیشنل سمر کیمپ کا آج اختتامی جلسہ،دفتر سیاست میں مقرر ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) کے زیر اہتمام 45 روزہ ووکیشنل سمر کیمپ 2016 کی اختتامی تقریب و جلسہ تقسیم اسناد ، ہفتہ 4 جون 10 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں مقرر ہے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم کریں گے ۔ محمد برکت علی کوآرڈینٹر سمر کیمپ نے بتایا کہ اس سال 13 ویں سمر کیمپ جو دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع تانڈور ، رنگاریڈی ، نظام آباد اور میدک کے مقامات پر منعقد ہوئے جہاں طلباء وطالبات نے ان مراکز میں داخلہ لے کر کمپیوٹر کورس ، اسپوکن انگلش ، فزیوتھراپی ، بیوٹیشن ، مہندی ڈیزائننگ ، ٹیلرنگ ، فلاور میکنگ ، موتی ورک ، اسموک ورک ، کینڈل میکنگ ، کے علاوہ مختلف کرافٹس کی باقاعدہ عملی تربیت حاصل کی ہے ۔ 125 انسٹرکٹرس کی نگرانی میں اس تربیتی کیمپس میں 1600 سے زائد طلباء و طالبات اور بچوں نے کورس کی تربیت حاصل کی ۔ محترمہ خدیجہ سلطانہ آرگنائزنگ سکریٹری سمر کیمپ نے بتایا کہ ’ سیکھو ، سکھاؤ اور کماؤ ‘ کے پروگرام کے تحت اس سمر کیمپ سے مسلم اور غیر مسلم خواتین و طالبات نے استفادہ کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT