Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف ووکیشنل سمر کیمپ کا اختتام

سیاست و ایم ڈی ایف ووکیشنل سمر کیمپ کا اختتام

23 مئی کو دفتر سیاست میں جلسہ تقسیم اسناد، جناب زاہد علی خان صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 20 مئی (دکن نیوز) سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام 14 واں 45 روزہ ووکیشنل سمر کیمپ کا اختتام عمل میں آیا۔ اس کیمپ کے تحت دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ رنگاریڈی، نظام آباد، ورنگل میں 41 مراکز میں خواتین و طالبات کیلئے ٹیلرنگ، مہندی ڈیزائننگ، بیوٹیشن، کمپیوٹر، اسپوکن انگلش، جنرل نرسنگ، فزیوتھراپی اور دیگر پیشہ وارانہ شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی۔ مراکز میں تقریباً 1500 طالبات اور خواتین نے مختلف فنون میں تھیوری اور پراکٹیکل ٹریننگ مکمل کی ہے۔ سنٹرس کے ذمہ داروں اور انچارج سے خواہش ہیکہ وہ 22 مئی تک زیرتربیت امیدواروں کی مکمل فہرست انسٹرکٹرس کے ناموں کے ساتھ دفتر ایم ڈی ایف پیش کردیں تاکہ ان کے سرٹیفکیٹس تیار کئے جاسکیں گے۔ سمر کیمپ کا جلسہ تقسیم اسناد و اعتراف خدمات منگل 23 مئی کو 5 بجے شام، محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈس) میں مقرر ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدم کریں گے۔ محترمہ خدیجہ سلطانہ ڈائرکٹر کورس شکریہ ادا کریں گے۔ جناب ایم اے قدیر کے بموجب اس موقع پر سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے چلائے گئے ایس ایس سی کوچنگ سنٹرس کو خصوصی مومنٹوز دیئے جائیں گے۔ ان کوچنگ سنٹرس سے 207 امیدواروں میں سے 139 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کوچنگ کے ساتھ ساتھ سیاست کی جانب سے شائع کردہ کوئسچن بینک ان طلباء کیلئے انتہائی کارآمد ثابت ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT