Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کا آج محبوب نگر میں رشتوں کا دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف کا آج محبوب نگر میں رشتوں کا دوبدو پروگرام

الماس فنکشن ہال رامیاباؤلی میں مقرر، جناب زاہد علی خان مہمان خصوصی
حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (دکن نیوز) ادارہ سیاست و مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم حیدرآباد و رہبر رشتہ سوسائٹی محبوب نگر کے تعاون و اشتراک سے دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 18 اکٹوبر کو الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی (محبوب نگر) میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میں شرکت کیلئے مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم، حیدرآباد کا وفد عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کی قیادت میں 18 اکٹوبر کو صبح محبو نگر کیلئے روانہ ہوگا۔ اس وفد میں ایم اے قدیر نائب صدر فورم، احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ سکریٹری، محمد نصراللہ خان پبلسٹی سکریٹری کے علاوہ محمد شاہد حسین، رفعیہ سلطانہ (ثانیہ) بھی شامل ہیں۔ دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت محمد اکبر الماس صدر رہبر رشتہ سوسائٹی کریں گے جبکہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست مہمان خصوصی ہوں گے۔ دوبدو پروگرام میں رہبر رشتہ سوسائٹی کے اراکین محمد عبدالرحمن، محمد عبدالعلیم، محمد عبدالرحمن صوفی، محمد ریاض افسر، محمد تاج الدین نقشبندی، محمد عبدالرزاق و دیگر پروگرام کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرنے کیلئے حصہ لے رہے ہیں جن کے تعاون سے محبوب نگر میں لڑکے و لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے میں آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT