Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کا رشتوں کے انتخاب کے لیے دو بہ دو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف کا رشتوں کے انتخاب کے لیے دو بہ دو پروگرام

اتوار کو وائی ایس کنونشن ہال میں مقرر ، جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے
مسرس افتخار شریف ، منیر الدین خالد اور محمد عبدالسمیع مہمانان خصوصی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) کے زیر اہتمام شادیوں کے رشتوں کے انتخاب کے لیے 69 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 20 نومبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام وائی ایس کنونشن ہال پلر نمبر 225 ، پی وی این آر ایکسپریس روڈ ، راجندر نگر میں منعقد ہوگا ۔ جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب افتخار شریف چیرمین نیشنل بنکائر کارپوریشن ( شکاگو ) ، جناب منیر الدین خالد ، جناب محمد عبدالسمیع پروپرائٹرس وائی ایس کنونشن ہال شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا تعارفی اور خیر مقدمی خطاب ہوگا ۔ پروگرام کی تیاریاں جاری ہیں ۔ انجینئرنگ ، میڈیسن ، بی یو ایم ایس ، فارمیسی ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، بی ایس سی ، بی کام ، بی اے ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم ، معذورین ، کم تعلیم یافتہ اور تاخیر سے شادی کے خواہاں اس پروگرام میں رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ الحمدللہ جتنے بھی پروگرام شہر اور اضلاع میں منعقد کئے گئے وہ کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو کر والدین کے لیے مددگار و معاون ثابت ہوئے ۔ جو والدین گذشتہ پروگراموں میں رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ اس پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف رجسٹریشن کارڈ اور بائیو ڈاٹاس رکھنا ہوگا ۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ ایم ڈی ایف نے بتایا کہ شہر کے نواحی علاقہ میں والدین کے اصرار پر یہ پروگرام رکھا جارہا ہے ۔ پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن بھی ہوگا ۔ جس میں والدین لڑکوں کے فوٹوز کا مشاہدہ کرسکیں گے اور کمپیوٹر اسکرین بھی نصب کیا جارہا ہے جس میں بھی لڑکوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز دکھائے جائیں گے ۔ یہ کاونٹر صرف گریجویٹس کے لیے مختص رہے گا ۔ راجندر نگر علاقہ میں پہلی بار ہونے والے اس دوبدو پروگرام میں اس کے اطراف و اکناف کی بستیوں عطا پور ، حسن نگر ، چنتل میٹ ، ڈیری فارم ، ہیپی ہوم ، شیورام پلی ، کشن باغ ، حیدرگوڑہ ، ریتی باولی ، پہاڑی ، سلیمان نگر ، وادی محمود ، سالار جنگ کالونی ، مصطفی نگر ، شاستری پورم ، دانا ماں جھونپڑی ، انصاری روڈ ، بدول ، ورم گڈہ ، اپرپلی ، مغل کا نالہ ، دلشاد نگر اور دیگر محلہ میں اس پروگرام کی تشہیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ مزید تفصیلات محمد عبدالقدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ فورم فون نمبر 9394801526 اور محمد صاحب 9849998443 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT