Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کا کل رشتوں کا دو بدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف کا کل رشتوں کا دو بدو پروگرام

وائی ایس کنونشن ہال راجندر نگر روڈ پر مقرر ، جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : شادیوں کے لیے رشتوں کا انتخاب بڑی اہمیت کا حامل ہوا کرتا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے دونوں شہروں ہی نہیں بلکہ ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں اس پروگرام نے ایک منفرد شناخت بنائی ہے ۔ اس لیے 68 دوبدو ملاقات پروگرام اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ منعقد کئے جاچکے یہ پروگرام اتوار 20 نومبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام وائی ایس کنونشن ہال ، پلر نمبر 225 ، پی وی این آر ایکسپریس روڈ راجندر نگر میں منعقد ہوگا ۔ منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب ظہیر الدین علی خاں پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب افتخار شریف چیرمین نیشنل بنکائر کارپوریشن ( شکاگو ) ، جناب منیر الدین خالد ، جناب محمد عبدالسمیع پرواپرائٹرس وائی ایس کنونشن ہال شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر فورم کا تعارفی اور خیر مقدمی خطاب ہوگا ۔ قاری الیاس باشاہ کی قرات کلام پاک اور جناب احمد صدیقی مکیش نعت شریف پیش کریں گے ۔ دوران پروگرام میں 10 بجے دن سے ہی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا اس لیے والدین کو بائیو ڈاٹا کی کاپیز اور دو سے زائد فوٹوز ساتھ رکھنا ہوگا ۔ انجینئرنگ ، میڈیسن ، بی یو ایم ایس ، فارمیسی ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، بی ایس سی ، بی کام ، بی اے ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم ، معذورین ، کم تعلیم یافتہ اور تاخیر سے شادی کے خواہاں اس دو بدو پروگرام میں شریک ہو کر رشتوں کا انتخاب کریں ۔ جو والدین گذشتہ دوبدو پروگرام میں رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ انہیں اس پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ دوبدو پروگرام میں کمپیوٹر اسکرین گریجویٹس لڑکوں کے لیے اوپن طور پر رہے گا ۔ جس میں لڑکوں کے فوٹوز کا اسکرین پر مشاہدہ کروایا جائے گا ۔ اس لیے رجسٹریشن میں فوٹوز دینے کے بعد دو یا تین عدد مزید فوٹوز رکھنا ہوگا ۔ اس کے علاوہ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت ہمیشہ کی طرح والدین کے لیے رکھی گئی ہے ۔ محمد تاج الدین ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین نائب صدور ، سید الیاس باشاہ ، خدیجہ سلطانہ ، محمد برکت علی ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ ، محمد احمد ، ڈاکٹر دردانہ ، لطیف النساء ، صالح بن عبداللہ باحازق ، ڈاکٹر ناظم علی ، کوثر جہاں ، شبانہ نعیم ، عابدہ بیگم ، زاہد فاروقی ، فرزانہ ، امتیاز ترنم ، رئیس النساء ، ڈاکٹر سیادت علی ، اے اے کے امین ، شاہد حسین ، سید ناظم الدین ، اے اے کے امین ، ایم اے صمد خاں ، مہر النساء اور دیگر اراکین ایم ڈی ایف نے بہ پابندی وقت والدین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 ۔ 9849998443 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT