Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کے تحت ایس ایس سی کوچنگ کے مفت تربیتی مراکز

سیاست و ایم ڈی ایف کے تحت ایس ایس سی کوچنگ کے مفت تربیتی مراکز

مزید سنٹرس کے لیے درخواستوں کی طلبی ، طلبہ وطالبات کو استفادہ کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام ایس ایس سی امتحانات کے پیش نظر مسلم طلباء وطالبات کی مکمل اور باقاعدہ کوچنگ کے لیے مسلم اکثریتی علاقوں میں فری کوچنگ سنٹرس قائم کئے جارہے ہیں ۔ محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم کے بموجب حسب ذیل کوچنگ سنٹرس کو مسلمہ قرار دیا گیا ہے ۔ نیو جنرل شائننگ اسٹارس مادناپیٹ ، عیدگاہ قدیم سنتوش نگر فون نمبر 9885899872 ۔ کاونٹ ہائی اسکول 786 ، پہاڑی میر محمود قریب بس اسٹاپ ، راجندر نگر روڈ 8008491064 ، اے بی بی آر گروپ آف انسٹی ٹیوشن معین باغ ، ریاست نگر 9700088110 ۔ جینئیس ووکیشنل جونیر کالج ، نزد خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک 9849444085 ، میر ولایت علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کشن باغ ، بہادر پورہ چوراہا عقب آر ٹی اے آفس 9391361074 ۔ عنبر پیٹ مسلم میناریٹی سنٹر ( عنبر پیٹ ) پٹیل نگر 98853765180 ۔ انہوں نے والدین اور طلباء سے خواہش کی ہے کہ وہ ان مراکز سے فوری طور پر ربط پیدا کریں ۔ محمد برکت علی کنوینر نے دلچسپی رکھنے والے تعلیمی اداروں اور تنظیموں سے خواہش کی ہے کہ وہ کوچنگ مراکز قائم کرنا چاہتے ہوں تو اپنی درخواستیں دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز میں داخل کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT