Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کے رشتوں کے دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں

سیاست و ایم ڈی ایف کے رشتوں کے دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں

٭ سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے دو بہ دو ملاقات پروگرام کا آغاز رائل ریجنسی گارڈنس (آصف نگر) میں 11 بجے دن ہوا۔
٭ 10 بجے دن سے ہی والدین اور سرپرستوں کو شادی خانہ میں آتے ہوئے دیکھا گیا اور اُنھوں نے اپنے لڑکے و لڑکیوں کا رجسٹریشن کروایا۔
٭ لڑکوں کے والدین کو پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کو گرین ربن دیئے گئے جنھوں نے اپنے ہاتھ پر لگائے رکھا تاکہ ایک دوسرے سے مشاورت میں آسانی ہوسکے۔
٭ دو بہ دو ملاقات پروگراموں میں لڑکوں کے 130 اور لڑکیوں کے250  رجسٹریشن کروائے گئے۔ گرمی کی تمازت کے باوجود پروگرام کے آخر وقت تک بھی والدین کو آتے ہوئے دیکھا گیا۔
٭ زاہد فاروقی اور میر انورالدین کی نگرانی میں اسکرین پر بی ای، بی ٹیک، ایم ای، ایم ٹیک کے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس کو بتلایا گیا تاکہ والدین کو رشتوں کے لئے آسانی پیدا ہوسکے۔
٭ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں والدین نے جناب ظہیرالدین علی خان کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔
٭ اس پروگرام میں خاتون مقرر محترمہ عزت عروسہ نے مخاطب کیا جن کی تقریر کو خواتین نے دھیان سے سنا۔
٭ آج کے اس پروگرام میں مہمانان خصوصی جناب جلال الدین اکبر آئی ایف ایس کنزرویٹر محکمہ جنگلات، فیصل بن علی القعیطی، سعید بن محمد علی القعیطی ، محترمہ عزت عروسہ نے شرکت کی۔
٭ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں صبح کی اولین ساعتوں میں والدین کی تعداد کم دکھائی دی لیکن دھوپ کی تمازت کے باوجود دوپہر میں والدین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا۔
٭ آج شہر میں ایمسٹ امتحان کے باوجود والدین بڑی تعداد میں دو بہ دو پروگرام میں دیکھے گئے۔
٭ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے جناب جلال الدین اکبر آئی ایف ایس کنزرویٹر کو مختلف کاؤنٹرس کا مشاہدہ کروایا اور اُنھوں نے وہاں والدین سے بات چیت بھی کی۔
٭ جناب ظہیرالدین علی خان کی نگرانی میں دن بھر کا یہ دو بہ دو ملاقات پروگرام کامیابی و کامرانی سے اختتام پذیر ہوا جن پر والدین نے اُنھیں مبارکباد دی۔
٭ آج کے اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں شہر اور مضافاتی علاقوں اور اضلاع سے 5000 سے زائد والدین اور سرپرست شریک تھے۔
٭ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر آج کے اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں رائل ریجنسی گارڈنس کے پروپرائٹرز فیصل بن علی القعیطی، سعید بن محمد علی القعیطی اور امجد حسین سے اظہار تشکر کیا۔
٭ جناب ایم اے قدیر نے دو بہ دو پروگرام میں محکمہ پولیس کے تعاون و اشتراک کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT