Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و ایم ڈی ایف کے گرمائی ووکیشنل تربیتی سنٹرس کا افتتاح

سیاست و ایم ڈی ایف کے گرمائی ووکیشنل تربیتی سنٹرس کا افتتاح

جناب زاہد علی خاں و دیگر سے اظہار تشکر ، خواتین کو ہنر مند بنانے کا عزم ، عابد صدیقی
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے جاریہ 45 روزہ ووکیشنل سمر کیمپ کے سلسلہ میں میر ولایت علی ایجوکیشنل و ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ٹریننگ مرکز واقع مراد نگر ، مہدی پٹنم کا آج افتتاح عمل میں آیا ۔ اس سنٹر میں ٹیلرنگ ، مہندی ڈیزائننگ ، بیوٹیشن ، کمپیوٹرس اور اسپوکن انگلش کی تربیت کا انتظام کیا گیا ہے ۔ جناب عابد صدریقی صدر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کی سرپرستی اور نگرانی میں مسلم خواتین اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سمر کیمپ کا گذشتہ 13 برس سے انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ جس کا مقصد ضامن روزگار پیشہ وارانہ کورس کی تربیت کا مکمل اور باقاعدہ نظم فراہم کرنا ہے ان کورسس کے ذریعہ کسی سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر ملت کے نوجوانوں میں اپنا روزگار آپ پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ۔ اس کا بنیادی مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کو ہنر مند بنانا اور انہیں روزگار سے جوڑنا ناگزیر ہوگیا ہے ۔ انہوں نے زیر تربیت خواتین اور لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ مہارت پیدا کرنے کے لیے سخت محنت کریں تاکہ مسابقت کی دوڑ میں کامیابی ان کے قدم چومے ۔ جناب عابد صدیقی نے اس سنٹر کی روح رواں محترمہ انیس النساء بیگم کو مبارکباد دی جن کی کوششوں سے صرف ٹیلرنگ کورس میں تقریبا 100 طالبات اور خواتین نے داخلہ لیا ہے ۔ ابتداء میں جناب محمد مظفر علی نے خیر مقدم کیا ۔ صدارت جناب عبدالعزیز خاں نے کی ۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ ایم ڈی ایف اور جناب محمد عثمان اسسٹنٹ جنرل منیجر شتابدھی ٹاون شپ نے مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ جناب سید اصغر حسین ، جناب محمد برکت علی اور جناب اے اے کے امین مہمانان اعزازی تھے ۔ محترمہ انیس النساء بیگم نے کورس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے ٹیلرنگ اور ڈیزائننگ کے نمونوں کا معائنہ بھی کروایا ۔ جناب سید اصغر حسین نے کہا کہ مسلم لڑکیوں اور نوجوانوں کو خود مکتفی بنانے کے لیے اس تربیتی پروگرام کو شروع کیا گیا ہے ۔ تقریب میں ڈاکٹر نبی ہاشم ، علاء الدین کوثر ( این آر آئی ) ، محمد نصر اللہ خاں ، خیر النساء بیگم ، فریسہ اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔ محترمہ انیس النساء بیگم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT