Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا اتوار کو دوبدو پروگرام

سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا اتوار کو دوبدو پروگرام

لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتے طئے کرنے والدین کے لئے اہم موقع
حیدرآباد۔/10جنوری، ( دکن نیوز) سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے کیلئے والدین اور سرپرستوں کا 71واں ’’ دو بہ دو ملاقات پروگرام ‘‘ اتوار 15جنوری 10بجے دن تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس آصف نگر، روبرو پٹرول پمپ منعقد ہوگا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القعیطی ، جناب فیصل بن علی القعیطی پروپرائٹر رائیل ریجنسی گارڈنس آصف نگر شرکت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف فورم کا تعارف اور خیرمقدم کریں گے۔ جناب عابد صدیقی نے بتایاکہ مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے طئے کرنے کے سلسلہ میں والدین اور سرپرستوں کیلئے اس دو بہ دو پروگرام میں بھی حسب سابق پروگرامس کی طرح تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ توقع ہے کہ شہر کے مضافاتی علاقوں کے علاوہ اضلاع سے بھی والدین شرکت کریں گے۔ اب تک شہر اور اضلاع میں 70دوبہ دو ملاقات پروگرام بڑی حسن و خوبی کے ساتھ منعقد ہوئے جہاں والدین نے ان پروگرامس میں پہنچ کر موزوںرشتوں کا انتخاب کیا اور وہ جوڑے اپنے اپنے گھرانوں میں پرسکون زندگی گذاررہے ہیں۔ دوبہ دو ملاقات پروگرام میں بھی میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویٹ، ایم بی اے، ایم سی اے، گریجویٹ، انٹر میڈیٹ، حافظ، عالم لڑکوں اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے جو اس سے پہلے کئے ہوئے دوبدو ملاقات پروگرام اور جو والدین روزانہ دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روز نامہ سیاست پہنچ کر رجسٹریشن کرواتے ہیں وہ ملاحظہ کیلئے رکھے جائیں گے اور ساتھ میںعقد ثانی کا علحدہ کاؤنٹر بھی ہوگا۔ والدین کیلئے یہ موقع فراہم کیا جارہا ہے کہ شام 4 بجے تک رائیل ریجنسی میں ایک دوسرے کے ساتھ گفت و شنید کرسکیں۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ صدر فورم نے بتایا کہ رجسٹریشن کے لئے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز داخل کرنے کے بعد مزید فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ساتھ رکھنے ہوں گے تاکہ والدین سے مشاورت میں آسانی پیدا ہو۔ رائیل ریجنسی گارڈنس پر 10 بجے دن سے اتوار 15جنوری کو کاؤنٹر رہے گا۔ جہاں والدین رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ کمپیوٹرس پر بھی لرکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ 10کونسلنگ کاؤنٹرس پر تجربہ کار والینٹرس والدین و سرپرستوں کی رہبری و رہنمائی کریں گے۔ مزید تفصیلات محمد عبدالقدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ فورم 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT