Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست کمپیوٹر سنٹر میں آٹوکیاڈ کی خصوصی تربیت

سیاست کمپیوٹر سنٹر میں آٹوکیاڈ کی خصوصی تربیت

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ نے آٹوکیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کر رہی ہے۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ داخلہ کے خواہشمند سنٹر ہذا سے جلد سے جلد رجوع ہوں۔داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سنٹرہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ریوٹ، ڈی ٹی پی، آکاؤنٹنگ پیاکجس کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کر کے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر بر سر روزگار ہیں۔داخلہ اور مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا نمبرات 9652813994 ، 9393876978 ،7330066708 پر ربط کریں۔ کلاسیس کا آغاز 8 مئی بروز پیر سے ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT