سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسس کی تربیت

   

حیدرآباد 30 اگسٹ ( راست ) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹرس واقع احاطہ ’’ سیاست ‘‘ عابڈس میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسس بالخصوص آٹوکیاڈ اور ٹیلی جی یس ٹی کو شامل کیاگیا ہے ۔ کیونکہ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں ۔ آٹو کیاڈ کے اسناد حکومت کی جانب سے جاری کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسس جیسے ایم ایس آفس ، ڈی ٹی پی ، اکاؤنٹنگ پیاکیجس ، ٹیلی جی ایس ٹی ریوٹ ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسروزگار ہیں ۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر کمپیوٹر سنٹر واقع احاطہ دفتر روزنامہ سیاست سے راست یا فون نمبر 9393876978 یا 9652813994 پر ربط کریں۔