Sunday , April 30 2017
Home / تجارت / سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ کو شامل کیا گیا ہے ۔ کیوں کہ حکومت تلنگانہ نے آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ خواہش مند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں ۔ داخلہ کے خواہش مند سنٹر ہذا سے جلد سے جلد رجوع ہوں ۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ریوٹ ، ڈی ٹی پی ، اکاونٹنگ پیاکیجس اور اسپوکن انگلش کی تربیت دی جارہی ہے ۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء وطالبات تربیت حاصل کر کے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسر روزگار ہیں ۔ داخلہ اور مزید تفصیلات کے لیے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9652813994 ۔ 9393876978 ۔ 9100785021 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT