Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست کوکری پکوان کلاسیس 2016

سیاست کوکری پکوان کلاسیس 2016

27 تا 29 مئی کو صنعا گارڈن فنکشن ہال میں مقرر ، رجسٹریشن تیزی سے جاری
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سیاست کوکری کلاسیس پکوان 2016 جو 27 تا 29 مئی صنعا گارڈن فنکشن ہال روبرو دفتر بلدیہ ، چارمینار پر صبح 10 تا 2 بجے دن جاری رہیں گی ۔ جو خواتین اور طالبات پکوان کے میدان میں دلچسپی رکھتی ہیں انہیں ایک نادر موقع ہاتھ آیا ہے ۔ اس لیے اس پکوان کلاسیس میں داخلہ کے لیے ’ انٹری کاونٹر ‘ دفتر روزنامہ سیاست عابڈس پہنچ کر اپنا نام رجسٹریشن کروائیں ۔ رجسٹریشن کی سہولت مفت ہے ۔ صرف انہیں آتے ہوئے اخبار کا تراشہ لانا ہوگا جس میں وہ اپنا نام ، ولدیت ، خاوند کا نام ، عمر اور قابلیت ، رہائش اور فون نمبر اندراج کریں ۔ تراشے کو بتلانے پر ہی رجسٹریشن کارڈ مل سکے گا ۔ پکوان کلاسیس کے آغاز کے لیے اب درمیان میں صرف تین روز ہی باقی رہ گئے ہیں ۔ صنعا گارڈن فنکشن ہال کی گنجائش اور دیگر امور کو مد نظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کی جتنی درکار ہے وہ نشانہ اب مکمل ہونے کو ہے ۔ نشانہ تکمیل ہوتے ہی رجسٹریشن روک دیا جائے گا ۔ آج صبح سے شام تک کئی خواتین و لڑکیوں نے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے ہیں ۔ انٹری کارڈ حاصل کرنے کے لیے عجلت کریں ۔ پکوان کے نت نئے دلکش طریقوں کو سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے جو اس پروگرام سے خواتین حاصل کرسکتی ہیں ۔ اس پکوان کلاسیس کے پروگرم کو ’ فریڈم رائیس برآن آئیل ‘ اور ’ کشش ‘ نے اسپانسر کی ذمہ داری لی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908025687 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT