Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست کوکری کلاسیس ، رجسٹریشن کے لیے خواتین کا غیر معمولی ردعمل

سیاست کوکری کلاسیس ، رجسٹریشن کے لیے خواتین کا غیر معمولی ردعمل

سینکڑوں خواتین رجسٹریشن کیلئے رجوع ، پکوان میں مہارت حاصل کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سیاست کوکری کلاسیس کے لیے جوں ہی اعلان ہوا رجسٹریشن کے لیے عوام کا غیر معمولی ردعمل آرہا ہے ۔ قارئین سیاست نے اعلان کے پہلے ہی دن مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تراشوں کے ساتھ دفتر سیاست کو رجوع ہو کر کوکری کلاسیس سے استفادہ کے لیے رجسٹریشن کروایا ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ گذشتہ کئی برسوں سے ادارہ سیاست نے پکوان کی کلاسیس کا اہتمام کررہا ہے ۔ اس میں ہر سال خواتین اور لڑکیوں کا مثبت ردعمل بڑھ رہا ہے ۔ ان کلاسیس سے تاحال سینکڑوں خواتین استفادہ کیا اور جدید ، ذائقہ دار پکوانوں میں مہارت حاصل کیا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دفتر سیاست میں کوکری کلاسیس میں شرکت کے خواہش مندوں نے رجسٹریشن کاونٹر کے افتتاح سے قبل ہی قطار میں ٹھہر کر رجسٹریشن کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہے تھے ۔ یہ کلاسیس 23 تا 25 اگست کے درمیان صبح 10 تا 2 بجے دن خواجہ منشن فنکشن ہال روڈ نمبر ایک بنجارہ ہلز میں منعقد ہوں گے ۔ کلاسیس میں رجسٹرڈ خواتین کو ہی شرکت کی اجازت رہے گی ۔ تراشہ کے ادخال پر کلاسیس کیلئے انٹری کارڈ جاری کیا جارہا ہے ۔ جس کی بنیاد پر ہی کلاسیس سے استفادہ کرپائیں گے ۔ جب کہ رجسٹریشن پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر جاری ہیں ۔ ایک فرد کیلئے ایک رجسٹریشن رہے گا تاہم ایک سے زائد کلاسیس کیلئے ایک سے زائد تراشوں سے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ تراشہ سیاست میں دیا جارہا ہے ۔ کلاسیس میں ماہرین پکوان جدید دور کے عصری پکوان کے رجحان سے نہ صرف واقف کروائیں گے بلکہ ذائقہ دار اور لذیذ پکوانوں سے بھی واقف کروائیں گے ۔ فن میں کمال پیدا کریں اور ہر ایک کا دل جیتیں جن میں انڈین ، چائنیز ، انٹرنیشنل ، بیکری ائٹمس ، میٹھے اور دیگر ہمہ اقسام کے خوشگوار ماحول میں اطمینان بخش طریقہ سے سمجھائیں گے ۔ ان کلاسیس میں شرکاء کو انعامات حاصل کرنے کی بھی سہولت رہے گی ۔ ان کلاسیس کا مقصد خواتین کو پکوان میں ماہر بنانے کے علاوہ انہیں پرکشش انعامات اور ترغیبات دینا ہے ۔ ایگزیکٹیو شیف پال نروہنا کے ساتھ ان کی ماہرین پر مشتمل ٹیم شیف جمال ، شیف وشال ، شیف فرانچس ، شیف شنکلا اور دیگر مہارت کا مظاہرہ کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 64524804 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT