Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست کوکری کلاسیس کیلئے آج سے رجسٹریشن کا آغاز

سیاست کوکری کلاسیس کیلئے آج سے رجسٹریشن کا آغاز

جدید اور ذائقہ دار پکوان کی تربیت ، ماہر پکوان ایگزیکٹیو شیف آئی ٹی سی کاکتیہ پال کی خدمات
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سیاست کوکری کلاسیس بہ تعاون فریڈم آئیل رائیس بران آئیل کے زیر اہتمام 23 اگست سے آغاز ہوگا ۔ جس کے اوقات کار صبح 10 تا 2 بجے دن رہیں گے ۔ جس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 19 اگست سے شروع ہوگا ۔ ان کلاسیس میں آئی ٹی سی کاکتیہ ہوٹلس حیدرآباد کے مشہور و معروف ایگزیکٹیو شیف پال اور ان کی ٹیم پکوان کے طریقے بتائیں گے ۔ یہ کلاسیس سیاست قارئین کے لیے خصوصی طور رکھے جارہے ہیں ۔ جس کی راست نگرانی ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کریں گے ۔ یہ کلاسیس اپنی نوعیت کے منفرد پکوان کے ہوں گے ۔ جس میں خصوصی ڈشس کی تیاری اور ذائقہ دار پکوان سے متعلق عملی مشق کروانے کے علاوہ شرکاء کو اس سے واقف کروایا جائے گا ۔ شرکت کے خواہش مند 19 اگست سے صبح 10 تا 5 بجے شام کے درمیان دفتر روزنامہ سیاست واقع جے این روڈ عابڈس پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ اس مرتبہ نئے شہر کے قارئین سیاست کی خواہش پر خواجہ منشن واقع روڈ نمبر ایک بنجارہ ہلز پر کلاسیس مقرر کی گئی ہیں ۔ رجسٹریشن کے لیے شرکاء کو چاہئے کہ وہ سیاست میں شائع ہونے والے اشتہار کا تراشہ لائیں ۔ ایک تراشہ پر ایک ہی رجسٹریشن ہوگا ۔ اگر کوئی فرد ایک سے زائد تراشے لاتے ہوئے اس میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ دوران کلاسیس شرکاء کو جدید پکوان کے طریقے بتائیں گے ۔ دوران کلاسیس خواتین کلینری سرگرمیوں کے علاوہ انعامات اور تحائف سے بھی استفادہ کریں گے ۔ رجسٹریشن پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ لہذا شرکاء کو چاہئے کہ وہ اولین فرصت میں رجسٹریشن کرواتے ہوئے شرکت سے محرومی سے بچ سکتے ہیں ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ ادارہ سیاست ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی کوکری کلاسیس کا اہتمام کررہا ہے جس کا مقصد قارئین سیاست اور عوام کو پکوانوں کے لذیذ طریقوں سے واقف کرواتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی جاسکے ۔ ابتداء میں اس کو تجرباتی طور پر شروع کیا گیا تھا تاہم عوام کے غیر معمولی ردعمل پر ہر سال اس طرح کے کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ شرکاء کو تحائف تتوا ہیلت اینڈ ولنس (Kesar) وی ایس آر باگیہ نگر فوڈس اور دیگر کی جانب سے پیش کئے جائیں گے ۔ رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات کے لیے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 66366186 ۔ 24744180 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT