Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست کوکری کلاسیس 2016 کا آج سے آغاز

سیاست کوکری کلاسیس 2016 کا آج سے آغاز

صنعا گارڈن فنکشن ہال میں داخلہ کے لیے انٹری پاس ضروری ، ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چانگتو مہمان خصوصی
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سیاست کوکری کلاسیس پکوان 2016 کا آغاز 27 مئی 10 بجے دن تا 2 بجے دن صنعا گارڈن فنکشن ہال روبرو سردار محل چارمینار پر ہوگا ۔ جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس پکوان کلاسیس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چانگتو ( آئی اے ایس ) منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ ٹورازم کارپوریشن تلنگانہ شرکت کریں گی ۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اس سہ روزہ پکوان کلاسیس کے لیے پکوان کے گر ملک و عالمی شہرت یافتہ شیف پونیت مہتا کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جو پکوان کے میدان میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ آج وہ خواتین اور طالبات کے دو بہ دو ہو کر پکوان کے نئے نئے طریقے بتائیں گے ۔ جن خواتین وطالبات نے دفتر روزنامہ سیاست سے انٹری کارڈ حاصل کئے ہیں وہ ضرور اپنے ساتھ انٹری کارڈ رکھیں ۔ اسی بنیاد پر انہیں داخلہ کی اجازت رہے گی ۔ ماہر پکوان شیف پونیت مہتا کے پکوان کے بتائے ہوئے گر کو سننے اور دیکھنے کے لیے شادی خانہ میں طاقتور ساونڈ سسٹم اور بڑے اسکرین لگائے جارہے ہیں ۔ پکوان کلاسیس کے اس پروگرام میں فریڈم رائس بر آن آئیل اور خواتین و دوشیزاوں و بچوں کے لیے منفرد لباس کا مرکز ’ کشش ‘ نے اسپانسر کی ذمہ داری لی ہے ۔ یہ پکوان کلاسیس 27 ، 28 اور 29 مئی جاری رہیں گی ۔ اس کلاسیس میں کاپی و قلم ساتھ رکھیں اور اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو نہ لائیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908025687 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT