Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست کی جانب سے بمسیٹ کوچنگ

سیاست کی جانب سے بمسیٹ کوچنگ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے بمسیٹ کوچنگ گذشتہ 15 برسوں سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کورس نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر اساتذہ لکچر دے رہے ہیں ۔ کوچنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اوقات کوچنگ 7 بجے صبح 11 بجے دن بمقام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر رکھے گئے ہیں ۔ کوچنگ کے خواہش مند طلباء و طالبات جنہوں نے انٹر میڈیٹ سائنس سے کامیاب کیا ہو اور 50 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور انٹرمیڈیٹ میں یا ایس ایس سی میں زبان دوم اردو یا عربی ہو داخلہ کے اہل ہیں ۔ داخلہ کے خواہش مند طلباء وطالبات اپنے ساتھ انٹر کا میمو ، یس یس سی کا میمو اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو لائیں کوچنگ کے لیے ایک ہزار روپئے رجسٹریشن کے لیے داخل کریں ۔ مزید معلومات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT