Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست ۔ایم ڈی ایف رشتوں کے دوبدو پروگرام کی جھلکیاں

سیاست ۔ایم ڈی ایف رشتوں کے دوبدو پروگرام کی جھلکیاں

٭ رات بھر کی بارش کا سلسلہ صبح 9 بجے تک جاری رہا۔ اس کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں والدین و سرپرست دوبدو ملاقات پروگرام میں شریک رہے۔
٭ 10 بجے دن سے رجسٹریشن کا آغاز ہوا۔ لڑکیوں کے رجسٹریشن کاؤنٹر پر زیادہ ہجوم دیکھا گیا۔
٭ ساڑھے گیارہ بجے دن جلسہ کا آغاز ہوا۔ مشتاق ملک قبل ازوقت جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ اُنھوں نے نہایت ولولہ انگیز خطاب کیا اور ایک کھانا ایک میٹھا مہم کی پرزور وکالت کی۔
٭ جناب زاہد علی خان کی تقریر نہایت متاثرکن رہی۔ انھوں نے نہایت دردمندی کے ساتھ موجودہ مسلم معاشرہ کی حالت زار سنائی اور نوجوانوں سے کہاکہ وہ اسراف کے خلاف متحدہ جدوجہد کریں بلکہ ایسی شادیوں کا بائیکاٹ کریں۔
٭ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ دوبدو پروگرام اب نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی شہرت اختیار کرگیا ہے۔
٭ 45 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں لڑکوں کے 76 اور لڑکیوں کے 220 رجسٹریشن کروائے گئے۔
٭ کونسلرس کی اطلاع کے بموجب 21 رشتے باہمی مشاورت کے ذریعہ طے پائے۔
٭ دوبدو پروگرام شام 5 بجے اختتام کو پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT