Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاسی بقا کیلئے اپوزیشن کی پدیاترائیں ‘ پوچارم سرینواس ریڈی

سیاسی بقا کیلئے اپوزیشن کی پدیاترائیں ‘ پوچارم سرینواس ریڈی

حیدرآباد 7 نومبر ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے اب تک 75 فیصد فصل قرض ادا کردیا ہے اور مابقی بھی وقت پر ادا کردیا جائیگا ۔ وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کی خود کشی کیلئے سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کانگریس اور تلگودیشم کی پدیاتراؤں پر تنقید کی اور کہا کہ یہ صرف سیاسی مقاصد کیلئے منظم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ٹی آر ایس حکومت میں کسانوں کی خود کشی کے واقعات میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کانگریس اور تلگودیشم پر سیاسی بقا اور فائدہ کیلئے پدیاترا منظم کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان دونوں جماعتوں کو زرعی طبقہ یا کسانوں کے مفادات سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT