Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاسی جماعتوں کو آر ٹی آئی کے تحت لانا ضروری

سیاسی جماعتوں کو آر ٹی آئی کے تحت لانا ضروری

اقتدار ملنے کے بعد بی جے پی کا موقف تبدیل ، جئے پرکاش نارائن
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : لوک ستہ کے بانی صدر جئے پرکاش نارائن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جو عوامی فورمس کی حیثیت رکھتی ہیں انہیں قانون حق معلومات کے تحت لانے کی ضرورت ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جئے پرکاش نارائن نے سیاسی جماعتوں کو قانون حق معلومات کے تحت نہ لانے مرکزی حکومت کے استدلال پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات سے قبل تک بی جے پی قانون حق معلومات کی تائید کرتی رہی ہے ۔ لیکن اس نے اقتدار پر آنے کے بعد اپنا موقف تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا غیر جمہوری عمل ہے ۔ یہ یاد دہانی کرواتے ہوئے کہ مسلسل بند کی وجہ سے ماضی میں کئی مرتبہ عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے کہا کہ کسی ایک جماعت کے لیے تنہا اقتدار پر قابض رہنا ممکن نہیں ہے ۔ ہر جماعت اقتدار کے لیے جدوجہد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ امیدواروں کے انتخاب کے سلسلہ میں داخلی سطح پر تبادلہ خیال کریں ۔ امیدواروں کے انتخاب پر جو مباحث ہوں انہیں منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے اور ان فیصلوں سے عوام کو واقف کروایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ غلط ارادوں سے سیاسی جماعتوں کی اطلاعات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں یہ اطلاعات دینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن سیاسی جماعتوں کو کچھ شرائط کے ساتھ قانون حق معلومات کے تحت لانے کی شدید ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT