Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاسی جماعتوں کو اراضی الاٹمنٹ آندھرا میں تلگودیشم کو 4 ایکڑ اراضی کا حصول

سیاسی جماعتوں کو اراضی الاٹمنٹ آندھرا میں تلگودیشم کو 4 ایکڑ اراضی کا حصول

امراوتی 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) برسر اقتدار تلگودیشم پارٹی کو آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت شہر امراوتی میں چار ایکڑ اراضی حاصل ہوگی ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے قومی و ریاست میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کیلئے اراضیات سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کے بعد یہ بات طئے ہوئی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو حکومت نے کل رات نظر ثانی شدہ پالیسی کا اعلان کیا تاکہ ریاستی ہیڈ کوارٹرس میںسیاسی جماعتوں کیلئے اراضیات کو مختص کیا جاسکے ۔ اس پالیسی کے تحت امراوتی میں تلگودیشم پارٹی کو چار ایکڑ اراضی حاصل ہوسکتی ہے ۔ ہر ضلع ہیڈ کوارٹرس میں برسر اقتدار جماعت کو اے پی قانون ساز اسمبلی میں اس کے ارکان کی تعداد کے مطابق دو ایکڑ اراضی حاصل ہوسکتی ہے ۔ یہ اراضی پارٹی دفتر کی تعمیر کیلئے ہوگی ۔ حالانکہ کانگریس پارٹی قومی جماعت ہے لیکن چونکہ ریاستی اسمبلی میں اس کا ایک بھی رکن نہیں ہے اس لئے اسے امراوتی میں صرف 1000 مربع گز اراضی حاصل ہوگی اور ضلع ہیڈ کوارٹرس پر صرف 300 مربع گز اراضی پر اسے اکتفا کرنا پڑیگا ۔ یہی طریقہ کار بی جے پی پر بھی لاگو ہوگا کیونکہ اس کے اے پی اسمبلی میں صرف چار ارکان ہیں۔ واحد اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس کو امراوتی میں آدھا ایکڑ اراضی حاصل ہوگی جبکہ ضلع ہیڈ کوارٹرس پر اسے 1000مربع گز اراضی حاصل ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT