Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / سیاسی شعبدہ بازی، عوام دھوکہ نہیں کھاسکتے: کانگریس

سیاسی شعبدہ بازی، عوام دھوکہ نہیں کھاسکتے: کانگریس

نئی دہلی ۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وزیراعظم مودی کے اعلان کو صرف ایک ’’جملہ یا سیاسی شعبدہ بازی‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ پارٹی جنرل سکریٹری شکیل احمد نے کہا کہ انتخابات سے قبل یہ صرف ایک جملہ بازی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کواس اعلان کیلئے کیا انتخابات تک کا انتظار کرنا چاہئے تھا؟ یہ صرف بہار کے عوام کو لبھانے کی کوشش ہے لیکن کوئی بھی اس فریب کا شکار نہیں ہوگا۔ این سی پی لیڈر طارق انور نے بھی یہی بات کہی اورکہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد مودی نے کبھی بہار کا دورہ نہیں کیا اور لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے جتنے بھی وعدے کئے ، ان میں سے کسی کو بھی پورا نہیں کیا۔ بائیں بازو جماعتوں نے بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ 1.25لاکھ کروڑ پیاکیج کے علاوہ اس علاقہ کیلئے مزید کچھ دیا جانے والا ہے۔

TOPPOPULARRECENT