Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاسی فائدہ کیلئے اپوزیشن کا بند :دتاتریہ

سیاسی فائدہ کیلئے اپوزیشن کا بند :دتاتریہ

حیدرآباد۔ 27نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے کہا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے خلا ف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کی گئی بند کی اپیل کا مقصد سیاسی فائدہ اٹھانا ہے ۔انہوں نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کہ 500 روپے اور 1000روپے کی بڑی نوٹوں کی منسوخی سے عام آدمی کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن یہی عوام مرکز کے اس فیصلہ کی دل سے حمایت کررہے ہیں۔عوام کی رائے سمجھے بغیر اپوزیشن جماعتیں جن میں کانگریس ‘ ترنمول کانگریس ‘ عام آدمی ا ور بائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں ‘ نے کل بند کی اپیل کی ہے لیکن عوام ان کے بارے میں بہتر طور پر واقف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT