Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / سیاسی لیڈر جیل جانے کیلئے بے چین

سیاسی لیڈر جیل جانے کیلئے بے چین

جلوس کی شکل میں عدالت جانے والے مجاہدین آزادی نہیں : بی جے پی
جئے پور ۔ /20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ آج کے قائدین جیل جانے کیلئے بے چین ہیں اور وہ جلوس کی شکل میں جیل جاتے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئیے کہ وہ مجاہدین آزادی نہیں بلکہ ملزمین ہیں ۔ انہوں نے آج یہاں مالپورہ میں ونائک دامودھر ساورکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد کہا کہ ان دنوں نیتا جیل جانے کیلئے بے چین ہیں ۔ وہ عدالت کو بھی جلوس کی شکل میں جارہے ہیں لیکن انہیں غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئیے ۔ وہ مجاہدین آزادی نہیں بلکہ ملزمین ہیں اور انہیں اسی وجہ سے جیل جانا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین آزادی وہ تھے جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کیلئے لڑائی کی ،27 سال جیل میں گزارے لیکن انگریزوں کا دباؤ کبھی قبول نہیں کیا ۔ آج کے نیتا جو جلوس کی شکل میں عدالت جارہے ہیں وہ ان مجاہدین کی طرح نہیں ہوسکتے ۔ رام مادھو نے کہا کہ بی جے پی نوجوانوں کی قومی جماعت ہے جن کے لیڈر 64 سالہ وزیراعظم نریندر مودی روزانہ 24 کے منجملہ 20 گھنٹے کام کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT