Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / سیاسی مقاصد نہیں: پرکاش جاوڈیکر

سیاسی مقاصد نہیں: پرکاش جاوڈیکر

نئی دہلی۔2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کانگریس کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ کرناٹک کے وزیر ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ پر انکم ٹیکس دھائووں کا مقصد سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے بچنے والوں کے خلاف یہ کارروائی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ شیو کمار نے ان 44 گجرات کانگریس ارکان اسمبلی کی ریزارٹ میں میزبانی کی جنہیں بی جے پی کے چنگل سے بچانے کے لیے یہاں لایا گیا ہے۔ پرکاش جاوڈیکر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس سے بچنے والوں کے خلاف یہ کارروائی کی ہے اور اس مہم میں گجرات کے کسی بھی کانگریس رکن اسمبلی کو طلب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے پس پردہ کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔ جاوڈیکر نے بتایا کہ کانگریس ارکان اسمبلی گزشتہ پانچ دن سے ریزارٹ میں مقیم ہیں اور شاید وہ مزید ایک ہفتہ وہیں رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT