Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / سیاسی مقاصد کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کا استحصال

سیاسی مقاصد کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کا استحصال

بی جے پی اور بی ایس پی پر اعظم خاں کا الزام
رامپور 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماجو ادی پارٹی لیڈر اور اترپردیش کے سینئر وزیر محمد اعظم خاں نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ بی ایس پی اور بی جے پی ، سیاسی مقاصد کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش تقاریب منارہی ہیں۔ انھوں نے جوہر یونیورسٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محض سیاسی مفادات کی خاطر بی جے پی امبیڈکر کا جشن منارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی کو قبل ازیں دستور ہند کے معمار کی یوم پیدائش کیوں یاد نہیں جس نے دلت لیڈر کو نظرانداز کردیا تھا۔ مسٹر اعظم خاں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی عظیم لیڈر کے نام کا استحصال کیا اور کانگریس بھی یہ حربہ اختیار کررہی ہے اور اب بی جے پی اپنی گھٹتی ہوئی مقبولیت کے باعث اسی راستہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہاکہ جب سیاسی جماعتیں اپنا اعتبار کھو دیتی ہیں اور عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعہ دھوکہ دیتی ہیں تو ممتاز شخصیتوں کے نام کا استعمال کرتی ہیں۔ آر ایس ایس کے خلاف مایاوتی کی تنقیدوں پر اعظم خان نے یہ وضاحت طلب کی کہ سابق میں انھوں نے بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں کیوں شامل تھیں؟

TOPPOPULARRECENT