Saturday , June 24 2017
Home / سیاسیات / سیاسی میدان میں رجنی کانت کو شترو کی حمایت؟

سیاسی میدان میں رجنی کانت کو شترو کی حمایت؟

نئی دہلی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اداکار و سیاست داں شتروگھن سنہا نے ٹامل سوپر اسٹار رجنی کانت کے سیاست میں داخلے کے اقدام کی تائید و حمایت کی ہے۔ شترو نے کل اُنھیں مشورہ بھی دیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی میں شامل نہ ہوں بلکہ دوسروں کو اپنے ساتھ جڑنے کا موقع فراہم کریں۔ بی جے پی ایم پی نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہاکہ ٹاملناڈو کے غیر معمولی ہیرو اور ہندوستان کے سپوت عزیز رجنی کانت ! آپ ترقی کریں، پھلیں پھولیں۔ یہی وقت ہے اور مناسب وقت ہے۔ قوم کو تجسس کے ساتھ  انتظار ہے کہ سوپر اسٹار رجنی تعمیری سیاست کے میدان میں کود پڑیں تاکہ ہندوستانی عوام اور قوم کا مستقبل سنور جائے۔ رجنی کانت نے قبل ازیں اشارہ دیا تھا کہ وہ مناسب وقت پر سیاسی میدان میں شامل ہوسکتے ہیں۔ شترو اور رجنی کانت بالی ووڈ کی فلم ’’اصلی نقلی‘‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں، اس طرح دونوں ایک دوسرے کے لئے نامانوس نہیں۔
مودی حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئی : راہول گاندھی
نئی دہلی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج این ڈی اے حکومت کو اِس کے تین سال کی تکمیل پر لفظی حملے کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام ہوئی اور اِس کے بجائے عوام کو منتشر اور منقسم کردیا ہے۔ راہول نے زور دیا کہ برہمی اور نفرت عوام کو درپیش مسائل کا حل نہیں۔ جب حکومت کچھ کام کرنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو وہ پھوٹ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی حرکتوں میں مشغول ہوجاتی ہے لیکن اِس سے نہ نوکریاں حاصل ہوں گی اور نہ مسائل حل ہوں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT