Friday , July 28 2017
Home / سیاسیات / سیاسی پارٹیاں اپنے منشور کو بھگوت گیتا متصور کریں: وینکیا نائیڈو

سیاسی پارٹیاں اپنے منشور کو بھگوت گیتا متصور کریں: وینکیا نائیڈو

گاندھی نگر ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس آف انڈیا جے ایس کھیر کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کو انتخابی وعدوں کیلئے جوابدہ بنائے جانے کے بیان کے ایک دن بعد مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ سیاسی پارٹیاں اپنے انتخابی منشور کو بھگوت گیتا متصور کریں ۔ انتخابی منشور کو ایک مقدس کتاب سمجھتے ہوئے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہئیے ۔ وینکیا نائیڈو گاندھی نگر میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ میں چیف جسٹس آف انڈیا کے نظریہ سے متفق ہوں ۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کو ماقبل انتخابات کئے گئے وعدوں کا احترام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT