Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاسی پارٹیوں کو رقمی عطیات دینے پر پابندی ضروری : ہیگڈے

سیاسی پارٹیوں کو رقمی عطیات دینے پر پابندی ضروری : ہیگڈے

حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) بڑے کرنسی نوٹوں کو منسوخ کردینے کی ستائش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج این سنتوش ہیگڈے نے آج کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اب دوسرا قدم اٹھاتے ہوئے سیاسی پارٹیوں کو دئے جانے والے رقمی عطیات پر پابندی عائد کرے اور بیرونی بینکوں میں جیسے کالے دھن کو واپس لانے کی کوشش کرے ۔ جسٹس ہیگڈے نے کہا کہ میں حکومت ہند کے اس فیصلہ سے مکمل متفیق ہوں  ہر فیصلہ عوام کیلئے کچھ نہ کچھ مشکلات پیدا کرتا ہے لیکن اس بناء پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کالے دھن کو گشت میں لانے کی ہمیں اجازت دی جانی چاہئے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ کالے دھن کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرے ۔

TOPPOPULARRECENT