Monday , May 29 2017
Home / دنیا / سیاٹل میں بچہ سے جوان ہوجانے والا غیرقانونی میکسیکن تارک وطن گرفتار

سیاٹل میں بچہ سے جوان ہوجانے والا غیرقانونی میکسیکن تارک وطن گرفتار

سیاٹل ۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے شخص کو جسے غیرقانونی طور پر اس وقت امریکہ لایا گیا تھا، جس وقت وہ ایک بچہ تھا اور بعدازاں اسے واپس بھیجنے کی کارروائی کو سابق صدر امریکہ بارک اوباما کے انتظامیہ نے روک دیا تھا، اسے سیاٹل میں پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔ اس واقعہ کو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تصور کیا جارہا ہے۔ 23 سالہ دانیال رمیریز مدینہ کو امریکی ایمیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ ایجنٹس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اس کے والد کو گرفتار کرنے پہنچے تھے۔ دریں اثناء آئی سی ایف کی خاتون ترجمان روز رچیسن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایجنٹس نے پہلے ہی گرفتاری کا ذہن بنالیا تھا کیونکہ وہ اس کی موجودگی سے واقف تھے۔ رمریز کو اس وقت میکسیکو سے لایا گیا تھا جب اس کی عمر صرف سات سال تھی۔ اسی دوران نارتھ ویسٹ امیگرینٹس رائٹس پراجیکٹ لیگل ڈائریکٹر میٹ آڈمس نے بتایا کہ رمیریز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے، چونکہ رمیریز نے خود ایجنٹس کو بتایا تھا کہ وہ ایک گینگ کارکن ہے، لہذا خطرہ کی بو سونگھتے ہوئے حفظ ماتقدم کے طور پر اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT