Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاچن میں فوت سپاہی مشتاق احمد کی نعش آج حیدرآباد لائی جائیگی

سیاچن میں فوت سپاہی مشتاق احمد کی نعش آج حیدرآباد لائی جائیگی

حیدرآباد 14 فبروری ( پی ٹی آئی ) سیاچن برفانی طوفان میں فوت 10 فوجیوں میں شامل سپاہی مشتاق احمد کی نعش کو کل حیدرآباد منتقل کیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ نعش کو بیگم پیٹ قدیم ائرپورٹ منتقل کیا جائیگا ۔ نعش کو انڈین ائر فورس کے خصوصی طیارہ سے 2 بجے دن نئی دہلی سے یہاں لایاجائیگا ۔ بہادر سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔ سینئر فوجی و سیول عہدیدار ‘ سیول حکام بھی مرحوم سپاہی مشتاق احمد کو فوجی اعزاز پیش کرتے ہوئے خراج ادا کرینگے ۔ بعد ازاں نعش کو کرنول ضلع میں نندیال ٹاؤن کو منتقل کردیا جائیگا جہاں ان کی فوجی اعزازات کے ساتھ تدفین عمل میں آئیگی ۔

TOPPOPULARRECENT