Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / سیاچن میں پھنسے فوجیوں کی شناخت

سیاچن میں پھنسے فوجیوں کی شناخت

نئی دہلی،  6فروری (سیاست ڈاٹ کام) سیاچن میں چہارشنبہ کو برفانی تودہ کے حادثہ میں پھنسے فوج کے 10 جوانوں میں چار کا تعلق ٹاملناڈو سے جبکہ تین کا کرناٹک سے اور ایک، ایک کا کیرالا، آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا سے بتایا گیا۔ وزارت دفاع نے آج یہاں کہا کہ اضافی خصوصی  مشینوں کے ساتھ بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ ٹاملناڈو کے ضلع ویلور کے حوالدار ایلو ملئی، ضلع تینی کے لانس حوالدار ایس کمار، ضلع مدورئی کے سپاہی گنیشن اور ضلع کرشنا گری کے سپاہی رام مورتی شامل ہیں۔ کرناٹک کے ضلع ہاسن کے صوبیدار ناگیش ٹی ٹی ، ضلع دھارواڑ کے لانس نائک ھنمن تپپا کوپپڑ اور ضلع میسور کے سپاہی مہیشا این ایس بھی برفانی تودے کی زد میں آئے تھے۔ کیرالا کے ضلع کولم کے لانس نائک سدھیش، اے پی کے ضلع کرنول کے سپاہی مشتاق احمد اور مہاراشٹرا کے سپاہی نرسنگ (ضلع ستارا) اسسٹنٹ سوریو ونشی بھی پھنسے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT