Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سیاہی واقعہ ‘ سکیوریٹی کوتاہی نہیں : کمشنر پولیس

سیاہی واقعہ ‘ سکیوریٹی کوتاہی نہیں : کمشنر پولیس

نئی دہلی 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر سیاہی پھینکے جانے کے ایک دن بعد دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ اس واقعہ کی تفصیلات سے انہیں واقف کروایا ہے ۔ بسی نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکیوریٹی کوتاہی کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس مقام پر تمام ضروری انتظامات کئے گئے تھے اور سکیوریٹی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جس خاتون نے چیف منسٹر کجریوال پر سیاہی پھینکی ہے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانون کے مناسب دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اس معاملہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کجریوال کی سکیوریٹی سے متعلق سوال پر تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کیلئے مناسب سکیوریٹی کا ہمیشہ ہی نظم رہتا ہے اور اسے برقرار رکھا جائیگا ۔ کجریوال پر ?? سالہ بھاؤنا اروڑہ نامی خاتون نے کل ایک تقریب میں سیاہی پھینکی تھی ۔ وہ پنجاب سے تعلق رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT