Friday , August 18 2017
Home / دنیا / سیاہ رنگت کی بناء طلاق!

سیاہ رنگت کی بناء طلاق!

نوئیڈا ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم خاتون کو مبینہ طور پر محض سیاہ رنگت کی بناء طلاق دیدی گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ نوئیڈا میں پیش آیا جہاں 26 سالہ اس خاتون کو جس کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، ای میل کے ذریعہ طلاق کی اطلاع موصول ہوئی ۔ اس خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ محض اس کی رنگت سیاہ ہونے کی وجہ سے شوہر نے یہ کارروائی کی ہے۔  اس نے اپنے شوہر سے 5 ڈسمبر کو بات کی اور بتایا کہ وہ حاملہ ہے۔ یہ خاتون نوئیڈا میں واقع ایک فارما کمپنی میں ریسرچ اسسٹنٹ ہے اور اس کا شوہر سافٹ ویر انجنیئر ہے، وہ شادی کے پہلے دن سے ہی اس کی رنگت کے بارے میں ہراساں کر رہا تھا ۔ اس کے برعکس شوہر کا یہ کہنا ہے کہ اس کی بیوی سنگین صحت کے مسئلہ سے دوچار ہے۔

TOPPOPULARRECENT