Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیبلکووا کوحیران کن شکست، ڈاریا نے پہلا خطاب جیت لیا

سیبلکووا کوحیران کن شکست، ڈاریا نے پہلا خطاب جیت لیا

نیو ہیون۔28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کی ڈاریا گیوریلووا نے اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے خطاب اپنے نام کرلیا جیسا کہ انہوں نے کنیکٹی کٹ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا کو حیران کن شکست سے دوچار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں منعقدہ نیو ہیون اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں دوسرے درجہ کی سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا کو غیر معروف آسٹریلیا کی ڈاریا گیوریلووا نے دو گھنٹے اور 45 منٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد حیران کن ہزیمت سے دوچار کرکے ویمنز سنگلز ٹرافی فضا میں بلند کرلی۔ سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا نے عالمی درجہ بندی میں 26ویں نمبر کی آسٹریلین کھلاڑی ڈاریا گیوریلووا کیخلاف پہلا سٹ 4۔6 سے جیت کر برتری حاصل کی تاہم ڈاریا گیوریلووا نے 6۔3 سے واپسی کی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سٹ میں آسٹریلیا کی ڈاریا گیوریلووا نے 6۔4 سے کامیابی کے ساتھ کیریئر کا اولین ڈبلیو ٹی اے خطاب اپنے نام کرلیا۔ اس خطابی کامیابی کے ساتھ ڈاریا گیوریلووا نے خود کو سرفہرست 20کھلاڑیوں میں بھی شامل کرلیا ہے۔ عالمی نمبر11سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا نے خطاب جیتنے کیلئے سخت جدوجہد کی تاہم وہ ڈاریا گیوریلووا کو کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے خطاب جیتنے سے نہ روک سکیں۔ واضح رہے کہ ان سیڈڈ آسٹریلین پلیئر ڈاریا گیوریلووا نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو راست سٹوں میں شکست دی تھی۔ دریںاثناء امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ٹاپ سیڈ اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا آگٹ نے رواں سال دوسرا اور کیریئر کا چھٹا اے ٹی پی ورلڈ ٹور خطاب جیت لیا۔ ونسٹن سالیم اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا آگٹ نے کیریئر میں پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والے بوسنیا کے دامیر زومہر کو فیصلہ کن مقابلے میں 6۔4‘6۔4سے شکست دی۔ کسی اے ٹی پی ورلڈ ٹور کا فائنل کھیلنے والے پہلے بوسنیائی کھلاڑی کا اعزاز پانے والے دامیر زومہر کا یہ بارہ دنوں میں 11واں میچ تھا، انہوں نے گزشتہ ہفتے اے ٹی پی چیلنجر ٹور کا فائنل سانتو ڈومینگو میں کھیلا تھا جہاں وہ ڈومینکن ریپبلک کے ایسٹریلا بورگس سے ہار گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT