Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سیتارام باغ آتشزدگی واقعہ ‘بلدیہ کا ایک عہدیدار معطل : تین کو نوٹس

سیتارام باغ آتشزدگی واقعہ ‘بلدیہ کا ایک عہدیدار معطل : تین کو نوٹس

حیدرآباد 23 اپریل ( سیاست نیوز ) کمشنر بلدیہ نے سیتارام باغ آتشزدگی واقعہ کے خلاف سخت اقدامات میںایک عہدیدار کو معطل کردیا جب کہ تین عہدیداروں کے خلاف الزامات وضع کرنے کی نوٹس جاری کی گئیں ہیں ۔ کمشنر بلدیہ نے سرکل 7 کے ساکن آفیسر بی سوامی کو معطل کردیا جب کہ اسسٹنٹ سٹی پلانرس محمد محمود اور سرینواس داس کے علاوہ اسسٹنٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر قادری کے خلاف الزامات وضع کرنے کی نوٹس جاری کی ۔ یاد رہے کہ جاریہ ماہ کی 17 تاریخ کو ایک 4 منزلہ عمارت جل کر خاکستر ہوگئی تھی جو غیر مجاز تعمیر کی گئی تھی ۔ متعلقہ عہدیداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے صرف شوکاز نوٹس جاری کی جبکہ انہدامی کارروائی کے متعلق نوٹس جاری نہیں کی اور اس عمارت میں بغیر ٹریڈ لائسنس کے کاروباری سرگرمیاں جاری تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT