Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / سیتا رام یچوری کیلئے تیسری راجیہ سبھا میعاد کی تردید: سی پی آئی ایم

سیتا رام یچوری کیلئے تیسری راجیہ سبھا میعاد کی تردید: سی پی آئی ایم

نئی دہلی۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کی سنٹرل کمیٹی نے جو اعلیٰ ترین فیصلہ ساز شعبہ ہے، آج فیصلہ کیا کہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری کو راجیہ سبھا کی مسلسل تیسری میعاد کیلئے نامزد کیا جائے، حالانکہ اس مسئلہ پر سنٹرل کمیٹی نے انتشار پیدا ہوگیا تھا لیکن سیتا رام یچوری کو تیسری میعاد کیلئے نامزد نہ کرنے کا فیصلہ ہاتھ اُٹھاکر رائے دہی کے ذریعہ کیا گیا۔ پارٹی کا اصول ہے کہ کوئی بھی قائد راجیہ سبھا میں پارٹی کی دو سے زیادہ مرتبہ نمائندگی نہیں کرسکتا۔

 

میرا کمار راجیہ سبھا کی امیدوار
بنگال کانگریس کی تجویز
کولکتہ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کانگریس کی قیادت نے پارٹی ہائی کمان پر زور دیا ہے کہ سابق اسپیکر لوک سبھا میرا کمار کو آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کا امیدوار مقرر کیا جائے۔ کئی نام سرگرم ہیں، لیکن بنگال کانگریس کے ایک قائد نے کہا کہ ہم نے میرا کمار کا نام پارٹی ہائی کمان کو بطور امیدوار راجیہ سبھا تجویز کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT