Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سیتا پھل منڈی میں ضعیف خاتون کا قتل

سیتا پھل منڈی میں ضعیف خاتون کا قتل

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد کے علاقہ سیتاپھل منڈی میں ایک ضعیف خاتون کا قتل کردیا گیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 80 سالہ اندرا کا کل رات دیر گئے نامعلوم افراد نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ جس وقت نامعلوم افراد نے اس ضعیف خاتون کا قتل کیا اس وقت مکان میں ضعیف خاتون اندرا کے علاوہ اس کا ایک معذور بیٹا موجود تھا ۔ جو بستر پر ہی گذر بسر کرتا ہے ۔ پولیس نے ضعیف خاتون کے مکان کا مشاہدہ کرنے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد شبہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ خاتون کا قتل سرقہ کے بعد کیا گیا ہے ۔ پولیس عثمانیہ یونیورسٹی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT