Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / سیتلواڈکی درخواست پر گجرات حکومت سے جواب طلب

سیتلواڈکی درخواست پر گجرات حکومت سے جواب طلب

نئی دہلی، 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ، ان کے شوہر جاوید آنند اور دیگر کی درخواستوں پر گجرات حکومت سے آج جواب طلب کیاہے۔ سیتلواڈ فیملی اور دو غیر سرکاری تنظیموں سب رنگ ٹرسٹ اور سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس نے احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ کی طرف سے ان کے اکاؤنٹ منجمد کئے جانے کو چیلنج کیا ہے ۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس ادے امیش للت کی بنچ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کر کے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے عدالت عظمی کو یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے دو ہفتے کے اندر اندر جوابی حلف نامہ دائر کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد بنچ نے 21 ستمبر کو سماعت کی اگلی تاریخ مقرر کر دی۔ درخواست گزاروں نے گجرات ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ، جس میں اس نے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اپیل مسترد کردی تھی۔ سیتلواڈ فیملی کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی کہ ریاستی حکومت نے ان کے موکلوں کے دوسرے غیر سرکاری تنظیم کا اکاؤنٹ بھی سیل کر دیا ہے جبکہ الزامات سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT