Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیدہ فلک امریکہ اور دبئی اوپن میں حصہ لیں گی

سیدہ فلک امریکہ اور دبئی اوپن میں حصہ لیں گی

حیدرآباد ،22  فروری (راست) آئندہ دو ماہ کے دوران امریکہ اور دبئی میں منعقد شدنی دو بین الاقوامی کراٹے چمپئن شپس میں شرکت کیلئے حیدرآباد کی ’گولڈن گرل‘ سیدہ فلک کو مدعو کیا گیا ہے۔ کراٹے اسو سی ایشن آف انڈیا سے موصولہ خبر کے بموجب امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں 24 تا 27 مارچ یو ایس اوپن کراٹے چمپئن شب میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے سیدہ فلک کا انتخاب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 6 تا 8 اپریل دبئی اوپن 2016 ء کیلئے بھی سیدہ فلک کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ 13 بین الاقوامی اور 18 قومی خطابات اپنے نام درج کرچکی فلک مذکورہ ایونٹس کے 68 کلو گرام زمرہ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ اس خصوص میں اظہار خیال کرتے ہوئے حیدرآبادی کراٹے اسٹار نے کہا کہ امریکہ اور دبئی ایونٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے انہیں مدعو کیا جانا ایک اعزاز ہے اور وہ بہتر مظاہروں اور میڈل کے حصول کیلئے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراٹے اسوسی ایشن کی جانب سے انہیں مذکورہ ایونٹس میں شرکت کے متعلق مطلع کرنے کے علاوہ ٹریننگ کیمپ کی تفصیلات عنقریب فراہم کرنے کی بات بھی کہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT