Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیدہ فلک کی دوبئی کراٹے چمپیئن شپ میں شرکت

سیدہ فلک کی دوبئی کراٹے چمپیئن شپ میں شرکت

حیدرآباد ۔21 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) کراٹے اسوسی ایشن آف انڈیا سے موصولہ خبر کے بموجب 31 مارچ تا 2 اپریل دوبئی میں مجوزہ ڈبلیو کے ایف کراٹے ون پریمیر لیگ کراٹے چمیپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کے لئے تلنگانہ سے سیدہ فلک کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ کراٹے اسوسی ایشن آف انڈیا کے سکریٹری بھرت شرما کے بموجب اس ضمن میں حیدرآبادی گولڈن گرل سیدہ فلک کو مکتوب کے ذریعہ مطلع بھی کردیا گیا ہے اور ان سے مذکورہ ٹورنمنٹ میں شرکت کیلئے اپنی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی اطلاع دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں سیدہ فلک نے کہاکہ وہ گزشتہ سیزن میں بھی ہندوستان کے لئے سنہری کامیابی حاصل کی تھی اور اس مرتبہ بھی وہ اس ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، کیونکہ حالیہ دنوں میں ان کی فام اور فٹنس بہترین ہے ۔

TOPPOPULARRECENT