Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سید امین الحسن جعفری رکن قانون ساز کونسل بلا مقابلہ منتخب

سید امین الحسن جعفری رکن قانون ساز کونسل بلا مقابلہ منتخب

حیدرآباد۔3مارچ (سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل جناب سید امین الحسن جعفری کا ادارہ جات مقامی کے زمرہ میں بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ ریٹرننگ آفیسر آدتیہ کمار سنگھ نے آج انہیں بلا مقابلہ انتخاب کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ جناب سید امین الحسن جعفری قانون ساز کونسل کے لئے تیسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں ۔ مجلس اتحادالمسلمین نے سینئر صحافی امین الحسن جعفری کو تیسری مرتبہ رکن قانون ساز کونسل بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور گذشتہ دنوں انہوں نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا تھا حکومت کے ساتھ مجلس کی مفاہمت کے سبب ان کے مقابلہ میں تلنگانہ راشٹر ا سمیتی نے کسی امیدوار کو نہیں اتارا جس کے نتیجہ میں ان کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ ٹی آر ایس اور مجلس کے درمیان مفاہمت میں مجلس کے ایک اور رکن قانون ساز کونسل جناب سید الطاف حیدر رضوی کی معیاد کی تکمیل  ہونے جارہی ہے لیکن مجلس نے ابھی الطاف حیدر رضوی کی جگہ کسے امیدوار بنانا ہے اس کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے بموجب مجلسی رکن قانون ساز کونسل کی جگہ ایک اور کونسل کی نشست مجلس کو دینے کیلئے حکومت نے رضا مندی ظاہر کردی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مجلس عنقریب معیاد مکمل ہونے کے بعد رکن قانون ساز کونسل کی جگہ کسے نامزد کرے گی۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT