Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سید خلیل اللہ حسینی ؒ میموریل لیکچر

سید خلیل اللہ حسینی ؒ میموریل لیکچر

حیدرآباد۔ 14 مارچ (پریس نوٹ) سید خلیل اللہ حسینی میموریل لیکچر 20 مارچ بروز اتوار 7 بجے شام بمقام اُردو مسکن، خلوت روبرو چومحلہ پیالیس منعقد ہوگا۔ پروفیسر اشتیاق دانش صدر شعبہ اسلامک اسٹیڈیز جامعہ ہمدرد (دہلی) بعنوان ’’ہندوستانی مسلمان منزل کی تلاش میں‘‘ یادگار توسیعی لیکچر دیں گے۔ جناب سید جلیل احمد صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت صدارت کریں گے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، پروفیسر احمد اللہ خاں اور جناب میر ایوب علی خاں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت اور لیکچر پر اظہار خیال کریں گے۔ جناب محمد ضیاء الدین نیر نائب صدر تنظیم بھی مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT