Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سید سردار علی کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس عہدہ پر ترقی

سید سردار علی کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس عہدہ پر ترقی

کاغذنگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید سردار علی کا تقرر 1983 ء سال میں پولیس کانسٹبل کی حیثیت سے عمل میں آیا ۔ انہوں نے ضلع عادل آباد کے مختلف گاؤں بھینسہ ، نرمل اور عادل آباد اور موجودہ کاغذنگر میں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے عوام میں اپنا چھاپ چھوڑی ہیں سید سردار علی کا آبائی مقام سرپور ٹاون ہے ۔ انہوں نے گزشتہ 32 سالوں سے عوامی خدمات انجام دیتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں کافی اہم رول ادا کیا ہے ۔ محکمہ پولیس میں I.D پارٹی میں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے سید سردار علی نے سرقہ کرنے والوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی اور خاص طور پر کاغذ نگر پولیس اسٹیشن میں مختلف کیسوں میں ملوث مجرموں کو پکڑنے کیلئے دوردراز مقامات اور بین ریاستی ٹولیوں کو گرفتار کرتے ہوئے کئی کارناامہ انجام دیئے اور خصوصاً کاغذنگر میں مختلف چوری کیس اور مختلف ڈکیٹیتی میں ملوث مجرموں کو اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا اور چھیتس گڑھ جاکر پکڑنے میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں سید سردار علی کا نام لیا جاتا ہے انہیں اسی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ پولیس کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے سید سردار علی کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ۔ سید سردار علی کو (ASI) اے ایس آئی عہدہ پر ترقی حاصل کرنے پر محکمہ پولیس ملازمین اور خصوصاً مسلم اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور دوست اور احباب انہیں مبارکبادی پیش کی ان سے ربط پیدا کرنے والے اس موبائیل نمبر 9849781426 پر مبارکباد پیش کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT