Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق گرفتار

سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق گرفتار

نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے گھرسے باہر آنے نہیں دیا گیا
سرینگر 19 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حریت کانفرنس قائدین سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو آج اس وقت گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ بڈگام ضلع میں اری پنتھن گاؤں کا دورہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں منگل کو سی آر پی ایف کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ گیلانی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جبکہ وہ حیدرپورہ میں اپنے گھر سے باہر آئے تھے تاکہ نماز جمعہ اری پنتھن میں ادا کرسکیں۔ میرواعظ کو بھی اس وقت احتیاطی حراست میں لے لیا گیا جبکہ وہ اری پنتھن تک مارچ کی قیادت کرنے والے تھے ۔ ان کے ہاتھ میں ’’ سرکاری دہشت گردی روکو ‘‘ کا پلے کارڈ موجود تھا ۔ اعتدال پسند حریت کانفرنس کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ علیحدگی پسندوں نے اری پنتھن تک آج مارچ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 16 اگسٹ کو چار نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران آج نماز جمعہ کے بعد ڈل جھیل کے کنارے درگاہ حضرت بل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ نماز کے فوری بعد وہاں جمع ہوئے افراد نے آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT