Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / سید علی شاہ گیلانی حریت کانفرنس کے تاحیات صدرنشین

سید علی شاہ گیلانی حریت کانفرنس کے تاحیات صدرنشین

سرینگر۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر حریت کانفرنس نے سید علی شاہ گیلانی کو اپنا تاحیات صدرنشین منتخب کرلیا اور حال ہی میں میر واعظ عمر فاروق کے زیرقیادت حریف گروپ سے انحراف کرتے ہوئے اپنی صفوں میں شامل ہونے والے قائدین کو عہدے دینے کے لئے اس علیحدگی پسند تنظیم نے چند تبدیلیاں کی ہیں۔ حریت کے ایک ترجمان نے مختلف علیحدگی پسند گروپس کے اجتماعی اجلاس کے بعد کہا کہ ’’گیلانی کی سرگرم ثابت قدم اور غیرمتزلزل قیادت کو ملحوظ رکھتے ہوئے حریت کانفرنس نے انہیں بحیثیت تاحیات صدرنشین قبول کرلیا ہے۔ اجلاس میں وادیٔ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT