Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / سید علی شاہ گیلانی کو نواز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت

سید علی شاہ گیلانی کو نواز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت

سرینگر ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کٹر حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کو اپنے ملک کے دورہ کیلئے مدعو کیا ہے، علحدگی پسند لیڈر کی پارٹی نے آج یہاں یہ بات کہی۔ گیلانی زیرقیادت حریت کے ترجمان نے بتایا کہ گیلانی کو نواز شریف کی طرف سے دعوت کا مکتوب پاکستان ہائی کمشنر متعینہ ہند عبدالباسط نے گزشتہ شب آخرالذکر کی قیامگاہ واقع تلک مارگ، دہلی میں ڈنر کے موقع پر حوالے کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو تشکیل پاکستان کا غیرتکمیلہ ایجنڈہ قرار دیا اور استدلال پیش کیا کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان دوستانہ تعلقات مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کے بغیر ’’خود کو دھوکہ‘‘ کے سوا کچھ نہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT