Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / سید علی شاہ گیلانی کی تحدیدات کی خلاف ورزی اور گرفتاری

سید علی شاہ گیلانی کی تحدیدات کی خلاف ورزی اور گرفتاری

سری نگر۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر حریت کانفرنس کے صدرنشین سید علی شاہ گیلانی کو آج پولیس نے حراست میں لے لیاجبکہ انہوں نے تحدیدات کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی اور شہیدوں کی یادگار تک جو ایک قبرستان میں واقع ہے، جلوس کی شکل میں جانے کی کوشش کی۔ یہ قبرستان شہر سے باہر ایک میدان میں واقع ہے جہاں شہیدوں کی یادگار پر ان کی 85 ویں برسی منائی جارہی تھی۔ ان افراد نے ریاست میں 1931ء میں شاہی حکومت کے خلاف جنگ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا تھا۔ سید علی شاہ گیلانی کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گرفتار کرلیا جبکہ وہ تحدیدات کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کے دیگر قائدین بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT