Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / سید علی شاہ گیلانی کے داماد سے این آئی اے کی تفتیش

سید علی شاہ گیلانی کے داماد سے این آئی اے کی تفتیش

نئی دہلی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے سخت گیر علیحدگی پسند قائد سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ سے آج این آئی اے نے دہشت گرد تنظیموں کو مالیہ کی فراہمی اور وادیٔ کشمیر میں مجرمانہ سرگرمیوں کے سلسلہ میں تفتیش کی۔ سرینگر ہاؤز پر این آئی اے نے دھاوا کیا اور مکمل تلاشی لی۔ میر واعظ عمر فاروق کے قریبی بااعتماد ساتھی شاہد الاسلام کے مکان پر بھی دھاوا کیا گیا۔ این آئی اے کو شاہ کی قیامگاہ سے کچھ مواد حاصل ہوا ہے جو این آئی اے کی زیرنگرانی ہے۔
کشمیر کی صورتحال کا جائزہ
سرینگر 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھمرے نے وادیٔ کشمیر میں پائی جانے والی صیانتی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وہ وادی کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل جے ایس سندھو چنارکور کمانڈر نے اُنھیں تفصیلات سے واقف کروایا اور وادیٔ کشمیر کی مجموعی صیانتی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT