Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سید عمر جلیل بہار اسمبلی انتخابات کے لیے مبصر مقرر

سید عمر جلیل بہار اسمبلی انتخابات کے لیے مبصر مقرر

حیدرآباد۔/18ستمبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کو بہار اسمبلی انتخابات میں مبصر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن ڈیوٹی کیلئے ریاست سے جن عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ان میں سید عمر جلیل شامل ہیں۔ وہ نئی دہلی میں الیکشن مبصر کے ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے بعد حیدرآباد واپس ہوئے۔ بہار میں دوسرے مرحلہ کی رائے دہی والے اسمبلی حلقوں کیلئے انہیں مبصر مقرر کیا گیا۔ 28ستمبر تا18اکٹوبر توقع ہے کہ سید عمر جلیل بہار میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔ اس کے بعد نومبر میں ووٹوں کی گنتی کے موقع پر بھی وہ بہار کا دورہ کریں گے۔ ان کے غیاب میں امکان ہے کہ حکومت شریمتی جی ڈی ارونا سکریٹری قبائیلی بہبود کو اقلیتی بہبود سکریٹری کی زائد ذمہ داری تفویض کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT